ایک بار پھر پاکستان زلزلے سے لرز اٹھا، شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے، تفصیلات جانیے اس خبر میں

  • اپ ڈیٹ:
شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے فائل فوٹو شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور کالام میں محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کالام سے 50 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے میں تھا۔

خیال رہے کہ ماضی میں اکتوبر کے مہینے میں پاکستان کو 2 تباہ کن زلزلوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، پہلا زلزلہ 8 اکتوبر 2005 کو آیا تھا جس میں ہزاروں جانیں ضائع ہوئی تھیں جبکہ دوسرا تباہ کن زلزلہ 26 اکتوبر 2015 کو آیا تھا۔ گزشتہ مہینے 24 ستمبر کو بھی پاکستان میں زلزلہ آیا تھا جس سے ضلع جہلم اور آزاد کشمیر کے اضلاع بالخصوص میر پور متاثر ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store