ڈاکٹروں کی ہڑتال اور تشدد سے متعلق کیس، پشاور ہائیکورٹ کا حیران کن فیصلہ آگیا

پشاور ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے فائل فوٹو پشاور ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے

پشاور ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور تشدد سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاملے میں ثالثی کرنے کی تجویز دے دی، عدالت نے کہا کہ اگر ڈاکٹر رہائی پاکر ڈیوٹی پر جانے کا وعدہ کریں تو مشروط رہائی دے دیں گے۔ 

پشاور ہائیکورٹ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کو معاملے میں ثالثی کرنے کی تجویز دے دی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر ڈاکٹر رہائی پاکر ڈیوٹی پر جانے کا وعدہ کریں تو مشروط رہائی دے دیں گے،عدالت میں کیس چلتا رہے گا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دیں گے۔

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ آپ حکومت سے مشورہ کرکے عدالت کو آگاہ کریں، معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ نے مہلت مانگ لی۔

install suchtv android app on google app store