پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے متعلق ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ دہنگ رہ جائینگے

  • اپ ڈیٹ:
 پشاور بی آر ٹی منصوبے کی  تحقیقات ہوں گی فائل ٖفوٹو پشاور بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات ہوں گی

 پشاور بی آر ٹی منصوبے کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے قائم کردہ کمیشن نے پشاور بی آر ٹی قرضے کی تحیقیقات شروع کردی ہیں۔


وزیراعظم کی جانب سے وائم کردہ انکوائری کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت سے بی آر ٹی کا ریکارڈ طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ بسوں اور تعمیراتی کام کی پی سی ون کے مطابق لاگت بتائی جائے اور منصوبے کی لاگت کے تخمینے میں ردوبدل سے متعلق بھی بتایا جائے۔

کمیشن نے مزید کہا ہے کہ بس منصوبے کے مالی اور تعمیراتی کام میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے، بی آر ٹی منصوبے میں انتظامی اور تکنیکی تاخیر کی وجوہات بتائی جائیں اور منصوبے کے مکمل ہونے کی ممکنہ مدت اور لاگت سے بھی آگاہ کیا جائے۔ کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کا پاکستان اور بیرون ملک ایسے منصوبوں سے موازنہ کیا جائے اور رپورٹ پیش کی جائے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ منصوبے میں تاخیرسے متعلق ریکارڈ فراہم کیا جائے اور قرضوں کی ادائیگی کا شیڈول بھی بتایا جائے۔ انکوائری کمیشن برائے قرضہ نے منصوبے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض احمد کو خط لکھا ہے جس میں انہیں پابند کیا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو انکوائری کمیشن کے سامنے ریکارڈ پیش کیا جائے۔اس حوالے سے ڈائریکٹرجنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی انجینیئر محمد عزیر نے انکوائری کمیشن کی جانب سے دستاویزات طلب کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انکوائری کمیشن نے معلومات مانگی تھی جو ان کو فراہم کردی گئی ہیں، انکوائری کمیشن کو منصوبے سے متعلق دستاویزات بھی فراہم کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہوا جو کئی تاریخوں کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

گزشتہ دنوں صوبائی انسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مناسب منصوبہ بندی کے بغیر شروع کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا اور عوام کے پیسے کو بی آر ٹی پر ضائع کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store