کن سے متعلق ہیں شکایات اور کون ھے انکی نظر میں؟ تحریک طالبان نے کسے نئی وارننگ جاری کردی

کالعدم تحریک طالبان فائل فوٹو کالعدم تحریک طالبان

کالعدم تحریک طالبان نے اونچی آواز میں میوزک چلانے ، پولیو کے قطرے پلانے اور محرم مرد کے بغیر اکیلی گھر سے باہر جانیوالی خواتین کے لیے وارننگ جاری کردی اور وارننگ کو نظراندازکرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

انگریزی جریدے ڈان کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل پیغام شمالی وزیرستان کے صدرمقام میرانشاہ کے لوگوں نے دیکھا جس میں خبردار کیاگیا تھا کہ ” ہم آپ کو یاددہانی کروارہے ہیں کہ اسی طرح کے بیانات ماضی میں بھی طالبان کی طرف سے کئی مرتبہ جاری کیے جاچکے ہیں لیکن کوئی اثرنہیں ہوا، لیکن اس مرتبہ ہم ان کیخلاف ٹاسک دینے جارہے ہیں جو طالبان کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہیں‘۔پیغام میں مزید کہاکہ ’ یہاں کوئی کھلے مقام یا گھر کے اندر ڈی جیز کا استعمال نہیں کرے گا اور وہ لوگ جو ان وارننگز کو نظرانداز کررہاہے ، نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پولیو ورکرز کو کہاگیاہے کہ بچوں کی انگلی پر نشان لگائیں لیکن بچوں کو قطرے نہ پلائیں ، یا پھر نتائج کے لیے تیار رہیں، میوزک چلانے والی دکانیں بھی کسی بھی وقت جلائی جاسکتی ہیں۔ بیان میں مز ید کہاگیا ہے کہ خواتین کو اکیلے گھر سے باہر نہیں جانا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے ، ہرتین لوگوں میں سے ایک شخص طالبان کا اطلاعات دہندہ ہے ، یہ لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ ہمیں پتہ نہیں چلے گا ، ہدایات پر عمل کریں یا نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

install suchtv android app on google app store