اسپتالوں میں الگ بیڈ مختص، بلآ خر خیال آگیا

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے بیڈز مختص کر دیے۔ فائل فوٹو خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے بیڈز مختص کر دیے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے بیڈز مختص کر دیے۔

خیبر پختونخوا محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے علیحدہ سے بیڈز مختص کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے 5 بیڈز مختص کیے جائیں گے۔

کیٹیگری اے اور بی میں 4 اور کیٹیگری سی میں 3 بیڈز خواجہ سراؤں کے لیے مختص کیے جائیں گے جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز)، میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس) اور میڈیکل ڈائریکٹرز کو خواجہ سراؤں کے لیے بیڈز مختص کرنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بیڈز مختص کرنے کے حوالے سے متعلقہ ادارے وزارت انسانی حقوق کو رپورٹ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store