جو لوگ انضمام کے خلاف تھے پرامن انتخابات ان کے منہ پر طمانچہ ہے: وزیراعلیٰ محمود

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ الیکشن میں بھرپورحصہ لینے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ جو لوگ انضمام کے خلاف تھے پرامن انتخابات ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹاسک ہمیں ملا تھا اللہ کا شکر ہے وہ مکمل ہوگیا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کا انضمام ہوگیا اور وہاں پرامن انتخابات بھی ہوگئے، قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آزاد کھڑے ہونے والے امیدواروں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، پارٹی کے آزاد کھڑے ہونے والے امیدواروں کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 6، تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

 

install suchtv android app on google app store