خیبرپختونخوا میں ضم 7 قبائلی اضلاع میں انتخابات، پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

  • اپ ڈیٹ:
خیبرپختونخوا میں ضم 7 قبائلی اضلاع میں انتخابات غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اسکرین گریب خیبرپختونخوا میں ضم 7 قبائلی اضلاع میں انتخابات غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے

قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی سولہ نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

پی کے 100،باجوڑ 1 کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے انور زیب خان 13160 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11694 ووٹ کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 101،باجوڑ 2 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے اجمل خان 12204 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے اور جماعت اسلامی کے ہارون الرشید 10448 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 102،باجوڑ 3 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین19088 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے حامدالرحمان 13436 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 103،مہمند 1 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے نثار احمد 11218 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 10314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے 104مہمند 2 پر آزاد امیدوار عباس الرحمان 11751ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی کے محمد عارف 9801 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

پی کے 105،خیبرون کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی کے 105 خیبر سے آزاد امیدوار شفیق آفریدی 19ہزار 524 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شیرمت خان 10744 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 106،خیبر 2 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار بلال آفریدی 12800 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے عامر محمد خان آفریدی 6521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 108، کرم 1 کے مکمل غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی کے محمد ریاض 12138 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار جمیل خان 11431 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 109، کرم 2 کے مکمل غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سید اقبال میاں 39539 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار عنایت حسین 22975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 110 اورکزئی کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید غازی غزن جمال 18540 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب حسن 14699 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

پی کے 113 جنوبی وزیرستان 1 کے 139 میں سے 7 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 1705 ووٹ لے کر پہلے اور آزاد امیدوار عارف زمان برکی 778 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

پی کے 115 کے مکمل غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے مطابق پی ٹی آئی کے عابد الرحمان 20669 ووٹ لے کرکامیاب اور جے یو آئی کے محمد شعیب 18373 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 

install suchtv android app on google app store