20 جولائی کو فاٹا کے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں مکمل

فاٹا کے لیے 20 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں فائل فوٹو فاٹا کے لیے 20 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فاٹا کے لیے 20 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

خیبر پختونخوان کی تاریخ میں پہلی بار فاٹا کے لیے 20 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، پولنگ سٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹرز مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹ پول کرسکیں گے، صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں کیلئے دو خواتین سمیت دو سو پچاسی امیدوار میدان میں ہیں، مجموعی طور پر 2801834 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مرد ووٹرز کی تعداد 1671308 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1130529 ہے، انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے کل 1897 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، مردوں کیلئے 482 اور خواتین کیلئے 376 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، 1039 پولنگ سٹیشنز مشترکہ ہیں، 554 پولنگ سٹیشنز حساس ترین جبکہ 461 حساس قرار دیئے گئے ہیں، 882 پولنگ سٹیشنز نارمل ہیں، انتخابات کیلئے 5653 پولنگ بوتھ بھی قائم کئے گئے ہیں۔

مرد ووٹرز کیلئے 3437 جبکہ خواتین کیلئے 2216 پولنگ بوتھ قائم ہیں، انتخابات کیلئے 1897 پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے، 1521 مرد اور 376 خواتین پریزائیڈنگ افسران تعینات ہوں گے، پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے 5653 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران بھی تعینات ہوں گے۔

اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران میں 3437 مرد جبکہ 2216 خواتین آفیسرز شامل ہیں، پولنگ سٹیشنز میں 5653 پولنگ افسران بھی تعینات رہیں گے، تمام پریزائیڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کے دستے تعینات رہیں گے، شکایات کے ازالے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کے آفس میں شکایات سیل قائم کیا گیا ہے، خواتین کے مسائل کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشنز کے اندر ماسوائے پریزائیڈنگ افسران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store