سیاحت کے فروغ کے لئے کے پی کے حکومت کی ایک اور بڑی کاوش

وادی سوات فائل فوٹو وادی سوات

ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاحت پر مبنی ایپ کا آغاز کردیا گیا۔ صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کہتے ہیں کے پی کے میں سیاحت کے حوالے سے بہت مواقع ہیں۔

سیاحت بڑھنے سے لوگوں کو روزگار ملے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت کی ایک اور بڑی کاوش حکومت نے پہلی بار سیاحت پر مبنی ایپ متعارف کروادی ۔

وزیر سیاحت عاطف خان کا کہنا تھا وزیراعظم کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کے لئے کام کررہے ہیں۔ سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہئیے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت پر مبنی ایپ کو خوش آئیند قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ جدید ترین ایپ کی سہولت سے سیاحت میں مدد ملے گی ۔

install suchtv android app on google app store