شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ

شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ

شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ضلع بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر کے ضلع بھر میں غیر مقامی افراد کا داخلہ بھی ممنوع قراردے دیا گیاہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ تمام اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ قابل اعتراض تقاریر کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گاڑیوں کے کالے شیشوں کے استعمال اورپانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

سرکاری زرائع کے مطابق ایک ماہ تک علاقے میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کے باعث دو جولائی کے انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے الیکشن کمشن سے انتخابات کی تاریخ میں بیس دن تک توسیع کی درخواست کررکھی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل 28مئی کوخیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع (سابقہ فاٹا)جنوبی وزیرستان میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ144 نافذ کردی گئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store