کڑہ مار پہاڑی پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹرز مصروف ہیں: آئی ایس پی آر

صوابی کےعلاقے کڑہ مار پہاڑی پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹرز مصروف ہیں: آئی ایس پی آر فائل فوٹو صوابی کےعلاقے کڑہ مار پہاڑی پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹرز مصروف ہیں: آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کےعلاقے کڑہ مار پہاڑی پر آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹرز مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز کی آگ پر قابو پانے کے لیے پروازیں جاری ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی 9 پروازیں کام کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کڑہ مار پہاڑی سلسلہ مردان اور صوابی اضلاع تک پھیلا ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store