جوتے چچا نورالدین کو پڑگئے مہنگے

اژدھے کی کھال استعمال کرنے پر پشاور کے دکان دار چچا نورالدین کو 50 ہزار جرمانہ کردیا فائل فوٹو اژدھے کی کھال استعمال کرنے پر پشاور کے دکان دار چچا نورالدین کو 50 ہزار جرمانہ کردیا

محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے جوتوں میں اژدھے کی کھال استعمال کرنے پر پشاور کے دکان دار چچا نورالدین کو 50 ہزار جرمانہ کردیا، وزیر اعظم کے لئے بنائے گئے جوتوں میں اژدھے کی کھال کے استعمال کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ وائلڈ لائف نے کاریگر کو جوتوں میں اژدھے کی کھال استعمال کرنے پر 50 ہزار جرمانہ کر دیا جب کہ جرم قبول کرنے اور آئندہ جوتوں میں جنگلی حیات کی کھال استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی پر جوتے واپس کردیے۔

محکمہ وائلڈ لائف پشاور کے ڈی ایف او عبد الحلیم خان کے حوالے سے بتایا کہ جوتے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوانے تھے لیکن دوکاندار نے جرم قبول کرلیا اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت 50 ہزار جرمانہ ادا کردیا جس پر چچا نورالدین کو اژدھے کی کھال والے جوتے واپس کردئے گئے۔

عبد الحلیم خان کے مطابق چچا نورالدین سے اسٹام پیپر پر لکھوایا گیا ہے کہ وہ آئندہ جوتوں میں وائلڈ لائف کی کھالوں کو استعمال نہیں کریں گے۔ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ 5 ہزار سے شروع ہوتا ہے لیکن چچا نورالدین پر اژدھے کی کھال کے استعمال پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ نورالدین نے وزیراعظم کےلیے اژدھے کے چمڑے سے چپل تیار کی تھی تاہم سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے اور صارفین کی جانب سے تنقید کیے جانے پر محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف کارروائی کی۔

install suchtv android app on google app store