سول ایوی ایشن اتھارٹی پشاور کے عملہ نے ایمان داری کا ایک اور عملی مظاہرہ کیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران نے ایک اور مثال قائم کردی ہے اسکرین گریب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران نے ایک اور مثال قائم کردی ہے

خاتون کرکٹ ورلڈ کپ دیکھنے لندن پہنچ گئی، میچ کی ٹکٹیں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھول گئی، ڈیوٹی افسران نے خاتون کا بیگ ڈھونڈ کر پشاور میں ان کے بھائی کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی پشاور کے عملہ نے ایمان داری کا ایک اور عملی مظاہرہ کیا، سات لاکھ روپے مالیت کے کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹ کا بیگ مالک کو پہنچا دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ڈیوٹی افسر قیصرہ نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، اقیلہ نامی مسافر خاتون ڈیپارچر لاؤنج میں اپنا بیگ بھول گئی تھیں، مسافر خاتون کے بیگ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے وی آئی پی ٹکٹ موجود تھے جن کی مالیت سات لاکھ روپے سے زائد ہیں۔

ڈیوٹی افسر قیصرہ اور عمران نے خاتون کا بیگ ڈھونڈ کر پشاور میں ان کے بھائی کے حوالے کردیا، سول ایوی ایشن حکام نے اس ایمانداری پر خاتون افسر قیصرہ اور عمران کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store