وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کابینہ کو اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس سے خطاب کیا ہے فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس سے خطاب کیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کو صوبے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے مختصر دورے کے دوران صوبائی کابینہ کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت کی۔

قومی معیشت کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی سخت دنوں کی بات کررہے ہیں کیونکہ حکومت کو ورثے میں ریکارڈ مالیاتی خسارہ ملا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ برادار ممالک نے جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین شامل ہیں فوری طور پر پاکستان کو امداد فراہم کی جس کے باعث معیشت کو استحکام ملا اور حکومت ان کے اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت کے غربت کے خاتمے کے پروگرام احساس سے سماجی شعبے کو تحفظ ملے گا اور حکومت اس پروگرام کے ثمرات ہر غریب شخص تک پہنچانے کیلئے اس پروگرام کے پیکج میں سو ارب سے لیکر ایک سو اسی ارب روپے تک اضافہ کریگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کیلئے کاروباری قرضوں کی سکیم شروع کریگی جو ملکی ترقی کیلئے ایک اور اہم قدم ہے۔

وزیراعظم نے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تربیت کے فروغ کیلئے مربوط حکمت وضع کرنے کی ہدایت کی۔

install suchtv android app on google app store