ارکان اسمبلی کا فضل الرحمن کا اسلحے کے ساتھ استقبال

عمرہ کی ادائیگی کے بعد مولانا فضل الرحمن جے یو آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کے ہمراہ اسلحے کے ساتھ موجود ہیں فائل فوٹو عمرہ کی ادائیگی کے بعد مولانا فضل الرحمن جے یو آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کے ہمراہ اسلحے کے ساتھ موجود ہیں

جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں انکا استقبال جے یو آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں نے اسلحے کے ساتھ کیا۔

جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جبکہ حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لیے جانے پر جے یو آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں نے اسلحہ سمیت ایئرپورٹ پر مولانا کا استقبال کیا جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔

مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز واپس پہنچے، اسلحہ اٹھانے والوں میں مولانا عبدالغفور حیدری، جمال الدین اور دیگر سینئر ممبران شامل تھے۔ کارکنان کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹرینز بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قائد کے محافظ ہیں۔

استقبال کے موقع پر جے یو آئی ف کے اراکین اسمبلی نے مولانا کی حفاظت کے لیے اسلحہ اٹھا لیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماؤں کی بندوقوں کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں۔

install suchtv android app on google app store