عوام فکر نہ کرے، ملک میں تیزی سے تبدیلی کو ثابت کرکے دکھاؤں گا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر سال سو ارب روپے قبائلی علاقوں پر خرچ ہوں گے، میں ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ تبدیلی بڑی تیزی سے آئے گی، جو علاقے پیچھے رہ گئے ان کو آگے لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپن کئی رغزئی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیرستان اورمحسود قبائل کے مسائل اور تکالیف جانتا ہوں، میں قبائلی علاقوں کی ساری تاریخ جانتا ہوں، یہاں آنے کا مقصد آپ کے مسائل کوحل کرناہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا پہلے پاکستان کے کسی سربراہ کو قبائلی علاقے کا پتہ نہیں ہوتا تھا، فیصلہ کیا ہے ہر سال 100 ارب روپے قبائلی علاقوں پرخرچ ہوگا، 70 سال میں اتنا پیسہ خرچ نہیں ہوا جتنا ہر سال قبائلی علاقوں پر خرچ ہوگا۔

عمران خان نے کہا نظریاتی طور پرسمجھتا ہوں قبائلی علاقوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا، تمام پسماندہ علاقوں کو اوپر اٹھانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کےکہنے پر اپنی افواج قبائلی علاقوں میں نہ بھیجنے کےلیے سب سے زیادہ میں نے آواز اٹھائی، ہماری فوج نے قربانی دی ہے، جب قبائلی علاقوں میں تباہی مچی ہوئی تھی تب سے آپ کے لیے آواز اٹھارہا ہوں، نظریاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ قبائلی علاقوں کو پیچھے چھوڑا گیا، جب ریاست کمزور طبقے کو انصاف دیتی ہے اس ریاست کو پھر کوئی شکست نہیں دے سکت

ان کا کہنا تھا مدینہ کی ریاست کاسب سے بڑا اصول عدل وانصاف ہے، مدینہ کی ریاست میں امیروں سے پیسے اکٹھے کرکے غریبوں پر خرچ کئے گئے، قبائلی عوام کے لیے سب سے مشکل چیز نقل مکانی کرنا تھی ، جب تباہی مچی ہوئی تھی تب سے آپ کیلئےآوازاٹھارہاہوں۔

وزیراعظم نے کہا اندرون سندھ ، جنوبی پنجاب، بلوچستان کے علاقے جو پیچھے رہ گئے ان کو آگے لائیں گے، ثابت کرکے دکھاؤں گا تبدیلی بڑی تیزی سےآئےگی ، جب ریاست کمزورطبقے کو انصاف دیتی ہے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

install suchtv android app on google app store