انسداد پولیو مہم کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ

  گرفتار افراد نے  بی ایچ یو پر حملہ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا تھا فائل فوٹو گرفتار افراد نے بی ایچ یو پر حملہ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا تھا

پولیس نے پشاور کے علاقے ماشوخیل سے انسداد پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے والے مزید 9 افراد دھر لئے۔

پشاور کے علاقے ماشوخیل میں انسداد پولیو مہم کے خلاف سازش اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث مزید 9 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق واقعے میں ملوت مزید افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے دو روز قبل بی ایچ یو پر حملہ کرکے املاک کو نقصان پہنچایا تھا جب کہ ملزمان تھوڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ میں بھی ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور کے علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو قطرے پینے سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد تمام بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، واقعے کے بعد ماشوخیل میں مشتعل افراد نے بنیادی صحت مرکز (بی ایچ یو) پر دھاوا بول کر اسے نذر آتش کردیا تھا۔

گزشتہ روز پولیس نے ماشو خیل میں پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے والے ڈرامہ باز کو گرفتار کیا تھا، نذر گل نامی شخص حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اسکول کے بچوں سے ڈرامے کرواتا رہا جب کہ ملزم نے صحت مند بچوں کو بیڈ پر لٹا کر ان سے بےہوش ہونے کی ایکٹنگ بھی کرائی تھی۔

install suchtv android app on google app store