بچوں کو پولیو ویکسین سے دور رکھنا دہشت گردی ہے: شوکت یوسفزئی

بچوں کو پولیو ویکسین سے دور رکھنا دہشت گردی ہے: شوکت یوسفزئی فائل فوٹو بچوں کو پولیو ویکسین سے دور رکھنا دہشت گردی ہے: شوکت یوسفزئی

صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین سے بچوں کو دور رکھنا دہشت گردی ہے، پاکستان سب کا ہے، اس کی ناکامی سب کی ناکامی ہوگی۔ ایک بچہ اگر معذور ہو جائے تو پوری فیملی متاثر ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا ڈرامہ رچانے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نذر محمد نے کہا کہ اس نے کچھ کیا ہی نہیں۔ سازش کو میڈیا نے ناکام بنایا، گزارش ہے معاملے کو سیاسی ایشو نہ بنایا جائے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جو اسپتال جلایا گیا اس کی تعمیر کا خرچہ اب کون دے گا؟ یہ ہمارا قومی ایشو ہے، ملک سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔ پاکستان سب کا ہے، اس کی ناکامی سب کی ناکامی ہوگی۔ ایک بچہ اگر معذور ہو جائے تو پوری فیملی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ویکسین سے بچوں کو دور رکھنا دہشت گردی ہے، کل کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ حکومت شہریوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے کے مضر اثرات کا بتاتی ہے۔ کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کرنا چاہتے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ویکسین نہ پلانے سے بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں، گھر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی کچھ نہیں ہوا۔ پولیو ویکسین سے متعلق صرف خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store