خیبرپختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا خدشہ

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں بھی رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا اور اب صوبائی وزیر اطلاعات نے اس کی تصدیق کردی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے اور تمام وزرا کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کے میگا بس پروجیکٹ سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت صرف 29 ارب روپے ہے، چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے سے پشاور مزید خوبصورت ہو گیا ہے، چند روز میں شہر یورپ کے کسی شہر کا منظر پیش کرےگا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں عالمی معیار کے شاپنگ سینٹرز بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store