فاٹا کی عوام کیلئے خوشخبری، باجوڑ میں تھری جی سروس لانچ

باجوڑ میں تھری جی سروس لانچ کردی گئی ہے فائل فوٹو باجوڑ میں تھری جی سروس لانچ کردی گئی ہے

وزیراعظم عمران خان نے سابق فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کردیا، باجوڑ میں تھری جی سروس لانچ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سابق فاٹاکےعوام کوقومی دھارے میں شامل کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کردیا، گزشتہ جمعے کو باجوڑ کے عوام سے تھری جی سروس کا وعدہ کیا تھا اور آج باجوڑ کی تحصیل خاور میں تھری جی سروس لانچ کردی گئی ہے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا تھری جی سروس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، باجوڑ میں تھری جی سروس کل سے باضابطہ شروع کردی جائے گی۔

محمود خان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کی قبائلی عوام سے محبت کا اظہار ہے کہ وہ قبائلی عوام کے مطالبات اور ان کی بنیادی سہولیات کا خیال رکھتے ہیں، باجوڑ جلسے کے دوران قبائلی نوجوانوں نے وزیراعظم سے تھری جی سروس کی درخواست کی تھی، قبائلی نوجوانوں کو تھری جی سروس مبارک ہو۔

یاد رہے چند روز قبل وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں سرکاری ٹی وی کی نشریات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، فیصلہ وزیراعظم کے باجوڑ جلسہ کے بعد کیا گیا، دہشت گردی کی کارروائیوں میں بوسٹرز تباہ کر دیے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store