پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے 25 مارچ سے طورخم پر ویکسین سینٹر قائم کرنے کا اعلان

پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے 25 مارچ سے طورخم پر ویکسین سینٹر قائم کرنے کا اعلان فائل فوٹو پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے 25 مارچ سے طورخم پر ویکسین سینٹر قائم کرنے کا اعلان

ا یمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا نے پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے 25مارچ سے پاک افغان سرحد طورخم پر ویکسین سینٹر قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوارڈینٹر کامران احمد آفریدی کہتے ہے پشاور میں وائرس کو روکنے کیلئے کام جاری ہے۔

پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے کوارڈینٹر کامران احمد آفریدی نے کہا کہ پولیو وائرس کو روکنے کیلئے کام جاری ہے۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر ہونے کی وجہ سے پشاور اور خیبر کو تین زون میں رکھا گیا ہے۔ 25مارچ سے طورخم بارڈر پر ویکسین سینٹر کام شروع کر لے گا۔ افغانستان آنے اور جانے والے مسافروں کو پولیو ویکسین لگائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی پولیو کمپین میں ایک سال کے دوران مختلف سرکاری افسران کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہے پولیو کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا میں چیلنج کا شکار ہے۔ پولیو سے رہ جانے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کا شاہین مسلم ٹاون پولیو کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ ہے جہاں پر پولیو ٹیمیں کام کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store