حکومت کا طور خم سرحد پار کرنے والے افرد کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا فیصلہ

حکومت کا طور خم سرحد پار کرنے والے  افرد کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا فیصلہ فائل فوٹو حکومت کا طور خم سرحد پار کرنے والے افرد کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا فیصلہ

حکومت نے طور خم سرحد پار کرنے والے ہر عمر کے فرد کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے پولیو وائرس کی ترسیل کو روکنے کیلیے طور خم سرحد پار کرنے والے ہر عمر کے فرد کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرحد پار سے آنے والے افغان شہریوں کو قطرے پلانے کا سلسلہ 25 مارچ سے شروع کیا جائے گا، اس بات کا باضابطہ فیصلہ پاکستان کے قومی ایمرجنسی ایکشن پلان کے تحت کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ ضلع خیبر میں روزانہ تقریباً 14000 مسافر سرحد پار کرتے ہیں ، ہر شخص کی ویکسینیشن نہ صرف اس علاقے میں بلکہ پورے خطے میں پولیو وائرس کی گردش کو روکنے کیلیے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

install suchtv android app on google app store