قبائلی علاقوں میں تعینات خاصہ دار فورس کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج

قبائلی علاقوں میں تعینات خاصہ دار فورس کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج فائل فوٹو قبائلی علاقوں میں تعینات خاصہ دار فورس کا مطالبات پورے نہ ہونے پر احتجاج

قبائلی علاقوں میں تعینات خاصہ دار فورس نے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک پولیو ٹیموں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاصہ دار اہلکاروں نے جمرود اور باڑا میں احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں پولیس فورس میں ضم کیا جائے، قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد حکومت نے ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔

سیاہ جھنڈے اور بینر اٹھا کر پولیس فورس میں ضم کرنے کا مطالبہ کرنے والے خاصہ دار اہلکاروں نے جمرود میں باب خیبر سے پشاور کی کارخانو مارکیٹ تک مارچ کیا، انہوں نے دھمکی دی کہ ہمارے مطالبے کو تسلیم کیا جائے ورنہ اسلام آباد میں سخت احتجاج کیاجائے گا۔

احتجاج کے ساتھ ساتھ خاصہ دار اہلکاروں نے آئندہ چند روز میں سات قبائلی اضلاع میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب قبائلی مشران نے بھی خاصہ دار فور س کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی مشران خاصہ دار وں کے ساتھ کھڑے ہے، فوری طور پر خاصہ داروں کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

یاد رہے کہ گورنر شاہ فرمان نے لیویز اور خاصہ دار فورس آرڈیننس 2019 کی منظوری دیدی ہے، آرڈیننس کے تحت قبائلی اضلاع میں لیویز اورخاصہ دار فورس کو پولیس کے اختیارات دے دیے گئے۔

خیال رہے کہ قبائلی اضلاع میں تعینات لیویز اور خاصہ دار فورس اس سے قبل وفاقی حکومت کے ماتحت کام کررہی تھی جبکہ آرڈیننس کی منظوری کے بعد دونوں فورسز صوبائی حکومت کے ماتحت کام کریں گی۔

install suchtv android app on google app store