وزیر دفاع اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی کیخلاف نیب میں انکوائری شروع

وزیر دفاع  پرویز خٹک فائل فوٹو وزیر دفاع پرویز خٹک

قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر دفاع  پرویز خٹک اور اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

آئندہ ہفتے پرویز خٹک اور مشتاق غنی کو طلب کئے جانے کا امکان ہے ۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے وزیر دفاع  پرویز خٹک اور اسپیکر مشتاق غنی کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے، دونوں پر پاک آسٹریلیا انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور پروجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تعلیم نے ادارے کے قیام اور وفد آسٹریلیا لے جانے کیلئے 3 ملین فنڈ مانگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری فنانس نے منصوبے کی مخالفت کی، سیکرٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکرٹری فنانس نے کسی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویزدی تھی، مخالفت کے باوجود منصوبے کی منظوری دیدی گئی ۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی میں بھی میرٹ کو نظرانداز کیا گیا، پرویز خٹک نے رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منصوبے کی منظوری دی۔

install suchtv android app on google app store