ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم عبدالصمد نیب کے شکنجےمیں

ڈائریکٹرآرکیالوجی اینڈ میوزم عبدالصمد فائل فوٹو ڈائریکٹرآرکیالوجی اینڈ میوزم عبدالصمد

نیب خیبرپختونخوا نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزم عبدالصمد کوگرفتار کرلیا۔

احتساب بیورو خیبرپختونخوا کو بدعنوانی کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی۔

جس پرنیب نے باقاعدہ تحقیقات کا آغازکردیا، تحقیقات کے دوران انکشاف ہواکہ قواعد وضوابط کیخلاف ورزی کرتے ہوئے ملزم عبدالصمدنے دیگرساتھیوں کی ملی بھگت سے مختلف آرکیالوجی سائٹس پربھرتیاں کی تھیں۔

قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوامذکورہ سکینڈل میںمزیدتحقیقات کررہی ہے۔

جس میں مزیدگرفتاریوں کا امکان ہے،جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے ملزم عبدالصمد کو احتساب عدالت میں آج پیش کیاجائیگا۔

install suchtv android app on google app store