قبائلی اضلاع کی پچیس تحصیلوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا: شوکت یوسفزئی

 قبائلی اضلاع کی پچیس تحصیلوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا: شوکت یوسفزئی فائل فوٹو قبائلی اضلاع کی پچیس تحصیلوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا: شوکت یوسفزئی

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پندرہ ہزار افراد بھرتی کیے جائیں گے جبکہ فاٹا اضلاع میں ہیلتھ کارڈ اکتیس جنوری سے شروع کیا جائے گا۔

پشاور سول سیکرٹریٹ آفس میں پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں بھرتی کیے جانے والے افراد میں چھ ہزار پولیس اہلکار بھی ہوں گے، قبائلی اضلاع میں تیس ہزار سے زیادہ خالی آسامیاں ہیں، تین ماہ میں خلی آسامیوں پر پندرہ ہزار بھرتی کی جائے گی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سولر سسٹم پر تین ماہ کے اندر تین سو مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ دو سولر گریڈ سٹیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، س کے علاوہ قبائلی اضلاع کی پچیس تحصیلوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، سات اضلاع میں ننانوے سب تحصیل ہوں گی، ہر ضلع میں ایک سپورٹس سٹیڈیم بنایا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سو سے زائد آرکیالوجی سائیڈ کی نشاندہی کرائی گی ہے، نوجوانوں کو قرضے کی فراہمی کے لئے بات ہو رہی ہے، گورنر ماڈل سکول کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ سکولوں کی خالی عمارتوں اور مسمار سکولوں کو جلد درست کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا اضلاع میں ہیلتھ کارڈ 31 جنوری سے شروع کیا جائے گا۔ فاٹا اضلاع میں سپورٹس گالا منعقد کیا جائے گا۔ بلدیات کے لیے حلقہ بندیاں ہو گئی ہیں، الیکشن کمیشن سے بات کریں گے۔ تمام محکموں اور اداروں کے لیے ٹائم فریم مقرر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store