ہنگو: قاضی پمپ کے قریب حساس اداروں کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمانڈر اسلام، لائق اور خودکش حملہ آور محب اللہ شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے نئی زیر تعمیر جیل کے قریب ایک مکان میں پناہ لی، جہاں فائرنگ سے مکان کا مالک شاہد بھی جاں بحق ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈر اسلام، کلایہ بم دھماکے سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس 23 نومبر کو قبائلی علاقے لوئر اورکزئی کے کلایہ بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store