مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ گھر سے لاپتہ

جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق

جمعیت علماء اسلام (س) کے شہید رہنما مولانا سمیع الحق کے سیکریٹری احمد شاہ لاپتہ ہوگئے۔

جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر چار دن سے لاپتہ ہیں۔

وہ مولانا کی زندگی میں آخری وقت تک ان کے ساتھ رہے اور ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا ہے جب کہ رابطہ نہ ہونے پر لواحقین اور قریبی حلقے تشویش کا شکار ہیں۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ احمد شاہ سے تین چار دن سے رابطہ نہیں، پولیس اور کئی دیگر ادارے مقدمے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ممکن ہے ان میں سے کسی نے تفتیش کے لیے بلایا ہو۔

تھانہ ائیرپورٹ میں مولانا سمیع الحق کے حوالے سے درج مقدمے میں پولیس سے بھرپور تعاون کیا جارہا۔ ادھر راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے سید احمد شاہ کو تحویل میں نہیں لیا جبکہ تفتیش آگے بڑھانے کے لیے ان کی سخت ضرورت ہے۔

 

install suchtv android app on google app store