حکومت سابق فاٹا کو قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں کو اسکا حصہ یقینی فراہم کرے گی، وزیراعظم

حکومت سابق فاٹا کو قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں کو اسکا حصہ یقینی فراہم کرے گی، وزیراعظم فائل فوٹو حکومت سابق فاٹا کو قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں کو اسکا حصہ یقینی فراہم کرے گی، وزیراعظم

خیبرپختونخوا میں ضم کئے گئے سابق قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے صوبائی وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو دس سالہ منصوبہ تیار کریگی۔

یہ بات وزیراعظم عمران خان نے سابق فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد انتظامی اور دیگر امور پر پیش رفت سے متعلق اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈمیں سابق فاٹا کو اسکے حصے کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد انتظامی اور دیگر امور اس انداز میں حل کئے جانے چاہئیں کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیراعظم نے مذموم مقاصد کیلئے فاٹا کے خیبرپختونخوا کے ساتھ انضمام کے بارے میں لوگوں کو گمراہ کرنے والی قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فاٹا سیکرٹریٹ کے بہت سے محکموں کو خیبرپختونخوا منتقل کردیا گیا ہے۔ان میں تعلیم، زکوة، عشر، سماجی بہبود اور بہود آبادی کے محکمے شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store