مہمند میں پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید

مہمند میں پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید فائل فوٹو مہمند میں پاک فوج کے کیپٹن ضرغام فرید بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید

ضلع مہمند کے علاقے محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرلیا۔

 کیپٹن ضرغام فرید مہمند ضلع میں محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔ جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔

25 سالہ شہید کیپٹن ضرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ غیر شادی شدہ تھے۔

install suchtv android app on google app store