خیبرپختونخواہ: صحت کی بہتر سہولتوں کے لئے نئی صحت پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ

  • اپ ڈیٹ:
خیبرپختونخواہ حکومت: صحت کی بہتر سہولتوں کے لئے نئی صحت پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو خیبرپختونخواہ حکومت: صحت کی بہتر سہولتوں کے لئے نئی صحت پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئی صحت پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پالیسی اقوام متحدہ کے اداروں کےتعاون سے اگلے مہینے تک تیار کی جائے گی۔

ادھر صوبائی حکومت نے صحت سہولت پروگرام کو سات قبائلی اضلاع تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت صوبے میں صحت سہولت کارڈ پروگرام کے تحت ایک کروڑ 45 لاکھ زائد افراد مفت طبی سہولتوں سے مستفید ہورہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store