مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹادیا گیا فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹادیا گیا

وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹادیا۔

سرکاری ذرائع کےمطابق کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اور وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان پی ٹی سی ایل کے ملازم تھے ان کے خلاف تحقیقات میں پتا چلایا جائے گاکہ ان کو صوبائی مینجمنٹ سروس میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا، وہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئے اور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے؟

فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ضیاء الرحمان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے، وہ خوشاب میں ڈی سی بھی تعینات کیے گئے تھے، پتا چلایا جائے گاکہ ضیاء الرحمان ڈپٹی کمشنر کیسے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو پاناما کیس کے دوران کمشنر افغان مہاجرین لگایا گیا، ان کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے افسر کو تعینات کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میرٹ کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے۔

install suchtv android app on google app store