خواتین کے 10فیصد سے کم ووٹ: پی کے 23شانگلہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

خواتین کے 10فیصد سے کم ووٹ: پی کے 23شانگلہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا فائل فوٹو خواتین کے 10فیصد سے کم ووٹ: پی کے 23شانگلہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا

خیبر پختونخواہ میں پی کے23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں 25جولائی کو پی کے 23 شانگلہ میں خواتین کے10فیصدسے کم ووٹ پول ہونے پر دوبارہ انتخابات کروائے جارہے ہیں ہو گی۔

انتخابات میں اس نشست سے پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار شوکت علی یوسفزئی کامیاب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 23 شانگلہ میں انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن پاک فوج کی تعیناتی اور اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرچکاہے۔

پاک فوج کے اہلکار آج سے باقاعدہ پولنگ اسٹیشنزکاکنٹرول سنبھالیں گے۔ پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے۔

.پاک فوج کے جوان 9 سے 11 ستمبر تک تعینات رہیں گے.

 

install suchtv android app on google app store