ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا فائل فوٹو ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

شوکت یوسفزئی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔
خیال رہے کہ شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

عام انتخابات میں پی کے 23 پر خواتین کے ووٹ 5 فیصد سے کم پڑنے پر الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کالعدم قرار دیے دیے تھے۔

پی کے 23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store