وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورتی اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورتی اجلاس فائل فوٹو وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورتی اجلاس

خیبر پختونخوا وزارتی ٹیم کی سلیکشن کیلئے کپتان نےعاطف خان ، شہرام تراکئی ، تیمور جھگڑا، طفیل انجم سمیت 28 ایم پی اے کھلاڑیوں کے انٹرویو کئے ۔ وزیراعظم پہلے مرحلے میں دس صوبائی وزرا کا اعلان آج یا عید کے بعد کریں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰ محمود خان، نامزد گورنرشاہ فرمان اور 28 ارکان صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی۔ عاطف خان ، شہرام تراکئی ، تیمور جھگڑا ، طفیل انجم اجلاس کے شرکاء میں شامل تھے۔

اجلاس میں شریک ایم پی ایز نے بتایا عمران خان کے پی کے کابینہ کے حوالے سے آج شام یا عید کے بعد فیصلہ کریں گے، پہلے مرحلے میں 10 وزرا ، دوسرے مرحلے میں 5 مشیروں اور اس کے بعد دیگر کا فیصلہ ہو گا۔

شرکا کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کیلئے کارکردگی کا معیار بہت اونچا مقرر کیا ہے، کئی ایم پی ایز خود ہی پیچھے ہٹ جائیں گے، عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پی کے حکومت مثالی ہونی چاہئے۔

install suchtv android app on google app store