تحریک انصاف کے محمود خان خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

 محمود خان فائل فوٹو محمود خان

تحریک انصاف کے محمود خان نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوگئے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران محمود خان نے 77 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل نے 37 ووٹ حاصل کیے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کل گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے عہدےکا حلف اٹھائیں گے جب کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے وزیراعلیٰ ہاوس بھی خالی کردیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اسمبلی اجلاس جاری ہے جس میں اراکین صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے خفیہ رائے شماری کے ذریعے انتخاب کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے لیے سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جب کہ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار شہریار مہر ہیں۔

اسپیکر نے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ مراد علی شاہ کو ووٹ دینے والے اراکین دائیں دروازے کی نشستوں کی جانب جائیں اور شہریار مہر کو ووٹ دینے والے اراکین بائیں جانب دروازے پر کھڑے ہوں۔

اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر واضح اکثریت سے قائد ایوان منتخب کرلیے جائیں گے۔

install suchtv android app on google app store