سیاسی جماعت کا جھنڈا پہنا کر کتے گولی مارنے والے ملزمان گرفتار

سیاسی جماعت کا جھنڈا پہنا کر کتے گولی مارنے والے ملزمان گرفتار فائل فوٹو سیاسی جماعت کا جھنڈا پہنا کر کتے گولی مارنے والے ملزمان گرفتار

بنوں پولیس نے کتے کو سیاسی جماعت کا جھنڈا پہنا کر گولی مار کر قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کی کتے پر فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو جانی خیل سے گرفتار کیاگیا، خیبر پختونخوا پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی جانے والی تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس نے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے بارہ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

تھانہ جانی خیل بنوں پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت حضرت عمر ولد گل شیر خان اور نصیر اللہ ولد قدر جان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کا تعلق بنوں کے علاقہ زندی علی خیل سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے پچاسی سے قومی وطن پارٹی کے امیدوار عدنان وزیر کے سپورٹر تھے، اس حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمد شاہ نے عدنان وزیر کو شکست دی۔ جس پر ملزمان نے شکست کا بدلہ کتے سے لے لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،جنہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذ شتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں دو افراد ایک کتے کو درخت سے باندھ کر گولی مارتے ہوئے دیکھے گئے،مقتول کتے پر تحریک انصاف کا جھنڈا لپیٹا ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store