دہشت گردوں کو سرکاری رقم دے کرعارضی خاموشی کرائی گئی، افتخار حسین

دہشت گردوں کو سرکاری رقم دے کرعارضی خاموشی کرائی گئی، افتخار حسین فائل فوٹو دہشت گردوں کو سرکاری رقم دے کرعارضی خاموشی کرائی گئی، افتخار حسین

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو سرکاری خزانے سے رقم دے کر عارضی خاموشی کرائی گئی اور پیسہ بند ہوتے ہی شرپسندوں نے پھر سے سر اٹھالیا۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ بلور خاندان اے این پی کا رائٹ ہینڈ ہے اس لیے ہارون بلور کو شہید کر کے اے این پی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی، اس دہشت گردی کی ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف ہے جنہوں نے دہشت گردوں کو سرکاری خزانے سے رقم دے کرعارضی خاموشی کرائی اور پیسہ بند ہوتے ہی دہشت گردوں نے سر اٹھالیا۔

میاں افتخار حسین نے کہا کہ لاڈلے کو خالی میدان دینے کے لیے ظلم کی انتہا کردی گئی جس کے لیے نواز شریف کو سزا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے دعوے دار کے والد کو کرپشن کے الزام میں نوکری سے نکالا گیا جب کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مشیر رہنے والے پرویز خٹک آج پیپلز پارٹی کو گالیاں دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store