آرمی چیف کا سوات ایکسپریس وے ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ

آرمی چیف کا سوات ایکسپریس وے پر ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ فائل فوٹو آرمی چیف کا سوات ایکسپریس وے پر ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وے پر زیلم کوٹ ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات ایکسپریس وےپر زیلم کوٹ ٹوئین ٹیوب ٹنل کا دورہ کیا جہاں انہیں اس حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو بتایا گیا کہ ٹیوب ٹنل کی تکمیل سے اسلام آباد اور چکدرہ کے درمیان فاصلہ کم ہوجائے گا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے کام کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی ملک کی ترقی وخوشحالی کی کنجی ہے۔

install suchtv android app on google app store