خیبرپختونخوا کیلئے نگران وزیراعلیٰ منظور آفریدی کے نام پر اتفاق

منظور آفریدی فائل فوٹو منظور آفریدی

نگران سیٹ اپ کے معاملے پر خیبر پختونخوا بازی لے گیا، حکومت اور اپوزیشن کی تیسری ملاقات میں بات بن گئی، وزارت اعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام فائنل کر لیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں نگراں وزیراعلی کے تقرر کے لئے حکومت اور اپوزیشن متفق ہو گئے۔ منظور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں، ان کا نام اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے پیش کیا۔

دوسری طرف پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز وزیراعلی پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ معاملہ سوموار تک حل کر لیا جائے گا۔

سندھ میں نگراں وزیراعلی کی تقرری کیلئے مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر میں تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔ اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا فیصلہ خود کر لینا چاہیئے بجائے الیکشن کمیشن کرے۔

ادھر بلوچستان میں بھی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کیلئے ملاقات کا دوسرا راؤنڈ 4 ناموں کی تجویز پر ختم ہوا، حکومت کی جانب سے 3 جبکہ اپوزیشن نے 1 نام شارٹ لسٹ کیا۔

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store