پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق فائل فوٹو پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقے ترناب میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ محکمہ زراعت کا ملازم، بیوی، سالی اور دو بچے جاں بحق۔

پشاور کے نواحی علاقے ترناب میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ واقعے میں محکمہ زراعت کا ملازم بیوی، دو کمسن بچوں اور سالی سمیت جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کی عمریں دو سے تیرہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں ملزمان نے محکمہ زراعت کے ملازم یحیٰی کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی بیوی، کمسن سالی اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

 

install suchtv android app on google app store