نوشہرہ: 3 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا

نوشہرہ: 3 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا فائل فوٹو نوشہرہ: 3 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا

نوشہرہ میں 3سالہ بچی مدیحہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اقبال جرم کرلیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرپ ثناء اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوش مقام میں 6 روز قبل تین سالہ بچی مدیحہ کو ملزم محمد حماد نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے سول جج جوڈیشل بخت زادہ خان کی عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ اس سے قبل میڈیکل رپورٹ میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

ملزم جو کہ کباڑ کا کام کرتا ہے اس نے معصوم بچی کو چیز دے کر ورغلایا اور زیر تعمیر مقام پر لے جا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچی کے شور مچانے پر ملزم نے موٹر سائیکل پر بھاگنے کی کوشش کی تاہم لوگوں نے ملزم کو موقع پر پکڑ لیا۔

ملزم کا تعلق پاک پتن سے ہے اور اس کے والدین لاہور میں ہیں جبکہ ملزم پانچ سال سے نوشہرہ پبی میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ کرائے پر رہ رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store