مردان: زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی عاصمہ کے والد کا قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

 عاصمہ کے والد بہرام فائل فوٹو عاصمہ کے والد بہرام

زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کمسن بچی عاصمہ کے والد نے قاتل کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں گزشتہ دنوں 4 سالہ بچی عاصمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے قتل کیا گیا جس کی لاش کھیتوں سے ملی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے مقتولہ کے گھر کا دورہ کیا تھا اور انصاف کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کمسن عاصمہ کے والد واقعے کے وقت سعودی عرب میں موجود تھے اور آج وطن واپس پہنچے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ کے والد بہرام نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے گئے تھے اور ان کو بچی کی ہلاکت کی اطلاع دیر سے ملی تھی۔

عاصمہ کے والد نے کہا کہ وہ پولیس تفتیش سے مطمئن ہیں۔ انہوں نےمطالبہ کیا کہ بیٹی کے قاتل کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

install suchtv android app on google app store