پاک افغان سرحدی علاقوں میں ڈرون حملے، 2 شدت پسند ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقوں میں ڈرون حملے، 2 شدت پسند ہلاک پاک افغان سرحدی علاقوں میں ڈرون حملے، 2 شدت پسند ہلاک

پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پہلا حملہ کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں کیا گیا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ لوئر کرم کے علاقے بادشاہ کوٹ میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل ایک گھر کے باہر گرا۔


کوئی ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو اس کےخلاف ایکشن لیں گے، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی ہونےو الے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دوسرا ڈرون حملہ افغان علاقے خانی کلے میں کیا گیا۔ ڈرون طیارے نے دو میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں 2 مبینہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ڈرون حملوں کے بعد شدید خوف ہراس پھیل گیا۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ نومبر میں ہونے والے ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ حملہ بھی پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی میں کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store