پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے: سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام ادارے ایک پیچ پر ہیں۔ پاکستان کے استحکام کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

زرعی انسٹی ٹیوٹ پر ہونے والے حملے میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی استحکام کو تباہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے، تاہم پاکستانی عوام اور ادارے مل کر وطن عزیز کی دفاع کے لئے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ایکشن پلان کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا کے ڈومور مطالبے کو ہم رد کرتے ہیں۔ خطے میں امن اس وقت نہیں آ سکتا جب تک امریکا افغان نکل نہ جائے۔ قیام امن کے لئے امریکی فوج کو فوری طور پر افغانستان سے نکل جانا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store