پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 9 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن فائل فوٹو پشاور میں پولیس کا سرچ آپریشن

پشاور کے قریبی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن میں 9 مشتبہ افراد کو زیرِ حراست لے کر ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور پولیس کی بھاری نفری نے پشاور کے قریب بڈھ بیر اور ٹیلہ بند کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک ایس ایم جی، 3 پستول، 8 ایم ایم رائفل، 12 بور رائفل سمیت بھاری تعداد میں کارتوس بر آمد کرلیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو پولیس تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں تقریباً 45 گھروں کی تلاشی لی۔

خیال رہے کہ یہ آپریشن گزشتہ روز ہونے پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے بعد پیش آیا۔

زرعی ڈائریکٹوریٹ کی عمارت پر ہونے والے حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے تھے جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔

پولیس اور فوجی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور افغانستان میں اپنی قیادت کے ساتھ روابط میں تھے۔

install suchtv android app on google app store