بانی پی ٹی آئی کو رہا کرا کر دم لیں گے: علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور فائل فوٹو علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چاہے جان چلی جائے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کرا کر دم لیں گے۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ قربانی کے بغیر آزادی نہیں ملتی، حقیقی آزادی کےلیے ہمیں قربانی دینی پڑے گی، بغیر قربانی کے حق، آزادی اور عزت نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں فیصلے کا اختیار صرف بانی پی ٹی آئی کو ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حکومت کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا، ہم ایک ہیں، ایک ہوکر آگے نکلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے جان بھی چلی جائے، بانی پی ٹی آئی کو رہا کراکر دم لیں گے، جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کریں گے واپس نہیں آئیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ہم مقابلہ کریں گے، گھر واپس نہیں آئیں گے، عہد کر تے ہیں حقیقی آزادی لینے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

install suchtv android app on google app store