خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کو خریدنے کا بڑا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پی آئی اے کو خریدنے کے لئے ہر حد تک جائےگی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کے نام کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچنے دینگے یہ پی آئی اے بیچ نہیں رہے بلکہ خود خرید رہے ہیں۔ کہ خیبر پختونخوا حکومت پی آئی اے کو خریدنے کے لئے ہر حد تک جائےگی۔ پی آئی اے کو خریدیں گے اور اسی نام سے چلائیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لاقانونیت اور آئین کی پامالی کے خلاف عوام کی مشاورت سے فائنل کال دے کر نکلیں گے۔ صوابی میں اکٹھے ہوں گے، قرارداد پاس کریں گے۔ پھر آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کئی بار تعلیمی ایمرجنسیاں لگ چکیں لیکن خیبرپختونخوا میں اب بھی 49 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ ان بچوں کو تعلیم دلانے کے لئے ایک متبادل پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے ہزاروں بچے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store