جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک فائل فوٹو جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اہل علاقہ نے دہشتگردی کے خاتمہ کےلیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store