شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبر پختوںخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام میں  دہشتگردوں نے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق  زخمی اور شہید اہلکار کی باڈی قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

install suchtv android app on google app store